
وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی، کارکنوں کی رہائی کے لیے قانونی اقدامات سے آگاہ کیا۔

Dunya Urdu
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جھنگ کے وکلاء کے وفد نے ملاقات کی۔
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان نے گرفتار کارکنوں سے متعلق واکا کے وفد سے بھی مشاورت کی۔
ملاقات میں وکلاء کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جھنگ سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے قانونی کارروائی سے آگاہ کیا۔