محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس حملہ کی تفتیش کے لۓ مزید ۴ جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں
محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جے آئی ٹی جناح ہاؤس حملہ کیس سے متعلق کئی معاملات کا جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کی جانب سے گلبرگ میں رپورٹ ہونے والے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی رضا تنویر کی سربراہی میں دو جے آئی ٹی ایس مغل پورہ اور سرور روڈ تھانوں کو رپورٹ کیے گئے کیسز کا جائزہ لیں گی، جب کہ چوتھی جے آئی ٹی ایس پی عبد الحنان کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو گلبرگ میں درج دوسرے مقدمے کی تفتیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک جے آئی ٹی ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔
9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کےکیسز کی تفتیش کےلیے بنائی گئی جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔