
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا، جس میں پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

Dunya Urdu
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے دی جانے والی رقم کا انکشاف کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح کو 1.6 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا، اور چیمپئن شپ کے لیے کل انعامی رقم 3.8 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔
چیمپئن شپ میں رنرز اپ کو 80 لاکھ ڈالر، تیسرے نمبر پر آنے والی جنوبی افریقہ کو 45 لاکھ ڈالر، چوتھے نمبر پر آنے والی انگلینڈ کو 35 لاکھ ڈالر اور پانچویں نمبر پر آنے والی سری لنکا کو 2 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
Prize pot for the ICC World Test Championship 2021-23 cycle revealed 💰
Details 👇https://t.co/ZWN8jrF6LP— ICC (@ICC) May 26, 2023
نیوزی لینڈ اور پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو ایک ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 7 سے 12 جون تک انگلینڈ میں ہوگا جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔