ہر پاکستانی کی خبر

عمران خان کی حامی معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو سال 2019 میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

خدیجہ شاہ نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لیے لباس بنایا تھا۔ کیٹ مڈلٹن نے خدیجہ شاہ کا بنایا ہوا لباس اپنے دورہ پاکستان میں پہنا تھا۔ ان بنائے گئے لباس کو کیٹ نے بہت پسند کیا اور برطانوی شہزادی نے ایک خط کے ذریعے خدیجہ کو بہت سراہا تھا۔

الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے خدیجہ شاہ کی گرفتاری پر آج رپورٹ بھی شائع کی ہے ۔

واضح رہے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ 9 مئی واقعہ ( کور کمانڈر ہاؤس) کی تھوڑ پھوڑ میں براہ راست ملوث نہیں تھیں ، احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اور احتجاج کے دوران انہوں نے چند ویڈیوز سوشل میڈیا شئیر کیں، جس سے یہ تاثر گیا کہ خدیجہ شاہ توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں ۔

سوشل میڈیا پر انکے خلاف کمپین چلائی گئی کہ یہ بااثر خاتون ( سابق آرمی چیف کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ کی صاحبزادی ) ہیں یہ بچ جائیں گیں وغیرہ وغیرہ۔

اسی لئے کمپنی سرکار نے کچھ لوگوں کے منہ بند کروانے کے لیے انہیں گرفتار کروایا اور اب خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے تحقیقات کے بعد خدیجہ شاہ بے قصور ثابت ہو جائیں گیں اور جلد رہائی ممکن ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔