ہر پاکستانی کی خبر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے معصوم لوگوں کو ورغلا رہے تھے، 

۹ مئی کے واقعے کو بیرونی ایجنڈا قرار دیتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ ۹ مئی کا غصہ ان کی گرفتار ی کا نہیں تھا یہ وہی غصہ ہے جو بھارت کی آنکھوں میں نظر آتا ہے۔

ملوث افراد کو عبرت ناک سز دینے کا مطالبہ کرتے ہوۓانہوں نے کہا کہ ۹ مئی کو جناح ہاؤس میں مسجد سمیت ایک ایک چیز جلائی گئی، شاید پی ٹی آئی میں کوئی شہید نہیں، انہوں نے شہدا کی یادگار وں کو بھی نہیں چھوڑا۔

گورنر سندھ نے عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دیگر جج صاحبان خود جناح ہاؤس اورشہدا کی یادگار کا وزٹ کریں، ۹ مئی کو جناح ہاؤس میں فوج تھی لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ورنہ یہ تاثر جاتا کہ بچوں اوربچیوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔