
کسی بھی ملک میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنگیں نہیں چھیڑی جائیں گی: امریکا

Dunya Urdu
امریکی نائب وزیر دفاع برائے حکمت عملی مارا کارلن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں حکومتیں بدلنے کے لیے جنگیں شروع نہیں کرے گا بلکہ خطے میں اپنی موجودگی جاری رکھے گا۔
مارا کارلن، امریکی ڈپٹی سیکرٹری برائے دفاع برائے حکمت عملی، منصوبہ بندی اور صلاحیت، نے کہا کہ نئی قومی دفاعی پالیسی حکومتوں کو تبدیل کرنے کے لیے فوجی کارروائیوں کا استعمال کرنے کے بجائے دوسرے ممالک کے ساتھ اتحاد اور شراکت داری پر زور دیتی ہے۔
مارا کارلن نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں کہا کہ امریکہ کی نئی قومی دفاعی حکمت عملی علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو ترجیح دے گی۔
مشرق وسطیٰ کے لیے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کا مقصد خطے سے لاکھوں امریکی فوجیوں کا انخلاء ہے، جو حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے اہداف میں کمی نہیں کی ہے اور وہ خطے میں موجود رہے گا کیونکہ یہ ان کی حکمت عملی کے لیے ضروری ہے۔ امریکہ کے سیکورٹی خدشات خطے سے جڑے ہوئے ہیں۔