ہر پاکستانی کی خبر

کیا سرفراز احمد ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونگے؟

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ہمارے فیوچر پلانز کا حصہ ہیں۔

حال ہی میں نجی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوۓ ہارون رشید نے ورلڈکپ ۲۰۲۳کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی پر بات کی۔

انہوں نے سرفراز کی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے بتایا کہ سرفراز کی اسکواڈ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ گراؤنڈ اور میچز وینیو کے شیڈول آنے کے بعد کیا جائے گا، ابھی ہر کھلاڑی کو پلانز دے دیے گئے ہیں اور تمام کھلاڑی انفرادی طور پر پریکٹس کڑہے ہیں، سرفراز بھی اپنی ٹریننگ کرن میں مصروف ہیں ہیں۔

ہارون رشید نے مزید بتایہ کہ سرفراز کو ورلڈکپ میں وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر بھیجاجائے گا نہ کہ وکٹ کیپر کے طور پر ،سرفراز کا انتخاب بیٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، ورلڈکپ اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر جائیں گے لیکن سرفراز جائیں گے یا حارث اس کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی مل بیٹھ کر کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔