
پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

Dunya Urdu
لاہور : پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 6 جون 2023 سے 20 اگست 2023 تک ہوں گی۔
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی کیونکہ ان کا سلیبس کیلنڈر 240 دن کا ہے اور وہ 6 جون سے چھٹیاں دینے سے قاصر ہیں۔
کاشف مرزا کے مطابق سکولوں میں 15 جون تک امتحانات ہوں گے اور 6 جون سے چھٹیاں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ قانونی کارروائی کا سہارا لے سکتے ہیں۔