
معروف بھارتی اداکار نتیش پانڈے انتقال کر گئے۔

Dunya Urdu
بھارتی ٹی وی اور فلم اداکار نتیش پانڈے 51 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
مبینہ طور پر نتیش پانڈے کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات دل کا دورہ پڑا اور بدقسمتی سے ان کا انتقال ہوگیا۔ یہ اطلاع بھارتی میڈیا نے شیئر کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے رشتہ دار اور پروڈیوسر سدھارتھ ناگر نے کی ہے اور ان کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی۔
نتیش پانڈے نے معروف بھارتی ٹیلی ویژن سیریز انوپما میں دھیرج کمار کا کردار ادا کیا اور متعدد کامیاب بھارتی ڈراموں میں بھی شامل رہے ہیں۔
اداکار اوم شانتی اوم، دبنگ 2، بدھائی دو، اور کھوسلہ کا گھوسلہ سمیت کئی کامیاب ہندوستانی پروڈکشنز میں ثانوی کردار کے طور پر نمودار ہوئے ہیں۔