ہر پاکستانی کی خبر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے منگنی کرلی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کی منگنی کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اپنے خاندان کے بزرگوں کے درمیان میں بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق احسان اللہ کی منگنی کی تقریب کا انعقاد اتوار کے روز سوات کے علاقے مٹہ میں کیا گیا، جبکہ انکی کی منگیتر کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ افغانستان کے خلاف۳ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے، احسان اللہ پی ایس ایل میں ۲۱ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔