ہر پاکستانی کی خبر

سندھ کے ۳ ڈویژنز میں گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

کراچی: سندھ کے 3 ڈویژنز میں گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات 30 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں امتحانات ۳۰ مئی سے ۲ شفٹوں میں لیےجائیں گے جس میں ۴لاکھ ۸۹ ہزارطالب علم امتحانات میں حصہ لیں گے۔

اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنز میں۳۹۰ ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ ۷۰۰ امتحانی مراکز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر کےمطابق سکھر،لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں بارہویں جماعت کےامتحانات شروع ہوچکے ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ میٹرک کےامتحانات میں ۳ہزار ۵۶۵ طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے، دوران امتحان ۲۶۰۰ موبائل فونز ضبط کیےگئے جب کہ ۸۰۰ سےزائد طلبہ کاپی بدلنے،کسی اور کی جگہ امتحان دیتے پکڑے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔