
سعودی عرب میں وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی۔

Dunya Urdu
سعودی عرب نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے لیے نئے ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔
جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں منظوری دی گئی۔
نیا نظام وزٹ یا ٹرانزٹ ویزا کے لیے پاسپورٹ پر موجود اسٹیکر کو ای ویزا سے بدل دے گا جس میں QR کوڈ ہوگا۔
دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ ملازمت کے ویزوں، اقامہ اور وزٹ ویزوں کے اجرا کے مختلف طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے نئی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن سمیت سات ممالک میں ای ویزا سسٹم کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ یہ نظام ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے لیے لائنیں فی الحال جاری کی جا رہی ہیں۔