ہر پاکستانی کی خبر

رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد عمران خان کی نئی حکمت عملی پر غور.

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور میں اپنے گھر پر وکلاء اور دیگر اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں جہاں وہ کئی رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان فیصلہ کریں گے کہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کا کیا کرنا ہے۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے چیئرمین پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے مقدمات اور رہائی سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامیاں خالی ہیں جن پر نئی تقرریوں کی ضرورت ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب جاری کریں گے۔

عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ محفوظ بنایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔