ہر پاکستانی کی خبر

امریکی ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے IMF اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے تیز ترین حل کے لۓ IMF کو خط لکھ دیا

امریکی ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے IMF اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے تیز ترین حل
کی ضرورت پر زور دیا ہے

خاتون رکن کانگریس نے IMF کی مینجنگ ڈائریکٹر
‏Kristalina Georgieva کے نام اپنے ایک خط میں باور کرایا ہے کہ کرونا وائرس کے عالمی دباو کے ساتھ ساتھ پاکستان بدترین سیلاب کے بعد بحالی کی طرف گامزن ہے جس میں لاکھوں لوگ بے گھر اور در بدر ہوگئے تھے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت عدم استحکام کے خطرے سے دوچار ہے جبکہ پاکستان بجا طور پر علاقائی اور عالمی اقتصادی نظام میں اہمیت کا حامل ہے اور دنیا بھر میں متعدد ممالک کا اہمُ اقتصادی شراکت دار بھی ہے
الہان عمر نے اپنے خط میں یقین ظاہر کیا ہے کہ IMF سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے تاھم مجھے پاکستان کی معیشت کی مزید تنزلی کے خطرے پر تشویش ہے لیکن اس امر میں شبہہ نہیں ہے کہ ہم سب پاکستان کے لئے پائیدار اقتصادی بحالی کی خواہش رکھتے ہیں

ممتاز پاکستان امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے الہان عمر کی کاوش کو سراہتے ہو ہے کہا ہے خاتون رکن کانگریس نے پاکستان کے ساتھ جس جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔