
کراچی سےلاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔

urdu.geo.tv
ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب ڈی ریل ہوگئی، بوگی ڈی ریل ہونے کے باعث اپ ٹریک بند ہونے پر فوری ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔
تاہم ریلوے ترجمان کے مطابق حادثے میں کوئ جانی نقصان نہیں ہواہے، تمام مسافر محفوظ ہیں اور ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرلیا جائے گیا اور متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا جائیگا۔