
پنجاب حکومت نے جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی۔

نگران وزیراطلاعات عامرمیر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یہ کمیٹی صحافیوں سے زیادتیوں کی تحقیقات اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جب کہ کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے اور پریس کلب لاہور کے صدر بھی شامل ہیں۔