مودی سرکار کا جی 20 اجلاس منعقد کرنے کا ڈرامہ مکمل طور پر تباہ۔
مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کی کوشش ناکام رہی کیونکہ کشمیریوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال کے بعد جی 20 کے مجوزہ اجلاس کے جواب میں کشمیر میں ہڑتال کی گئی۔
حکومت کی جانب سے بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں، نیشنل گارڈز اور میرین کمانڈوز کی ایک بڑی تعداد کو سری نگر کی ڈل جھیل کے کنارے بھیجا گیا ۔ انہیں تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو سنگین نتائج کا انتباہ دیا گیا ہے۔
بھارت کے انتباہ کے باوجود تاجر برادری نے جی 20 سربراہی اجلاس کے خلاف احتجاج کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔