ہر پاکستانی کی خبر

سینئر بھارتی اداکار انوپم کھیر فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

فلم بندی کے دوران بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ انوپم کھیر کو فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران کندھے پر چوٹ آئی۔

انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پٹی پہنے ہوئے ہیں اور سوال کیا کہ زخمی ہوئے بغیر کھیلوں کی فلم میں کام کرنا کیسے ممکن ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران انہیں کندھے پر خاصی چوٹ آئی جس کی وجہ سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔ تاہم فلم کی شوٹنگ آئندہ دنوں میں جاری رہے گی۔

انوپم کھیر فلم وجے 69 میں ایک بزرگ شہری کا کردار ادا کریں گے جو 69 سال کی عمر میں سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔