ہر پاکستانی کی خبر

سپر پاور امریکی معیشت کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ

۳۱.۴ کھرب ڈالرز کی مقروض دنیا کی سب سے بڑی معیشت ڈیفالٹ ہوسکتی ہے

یکم جون سے پہلے قرض حاصل کرنے کی لمٹ میں اضافے کی ڈیل نہ ملی تو ۳۱.۴ کھرب ڈالرز کی مقروض دنیا کی سب سے بڑی معیشت ڈیفالٹ کرجائےگی۔

امریکی معیشت ڈیفالٹ کر گئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔

 

بحران سے بچنے اور قرضوں کی حد کو بڑھانے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کی۔

جو بائیڈن پر امید ہیں کہ دونوں فریق سمجھتے ہیں کہ تعطل کو حل کرنا اہم ذمہ داری ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چند روز قبل ایک انتباہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی ڈیفالٹ عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب کرے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق ملکی قرضوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ڈیفالٹ کا امکان نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی خطرناک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیڈرل ریزرو بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد امریکا میں شرح سود 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 

ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے میں، یہ امریکہ میں دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ تھا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا ڈیفالٹ ہوجائےگا، کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کر دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔