ہر پاکستانی کی خبر

جیولین تھرور کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر آگۓ

Image Source - Google | Image By
urdu.geo.tv

جیولین تھرور کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جاری کردہ جیولین تھرور کی نئی رینکنگ میں پاکستان سے ارشد ندیم ٹاپ فائیو میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگۓ۔

اولمپکس میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ملک میں جیولن تھرو کے کھیل کی پہچان بننے والے ارشد ندیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد ۱۳۰۶ اور ان کی پانچویں پوزیشن ہے۔

بھارت کےنیرج چوپڑا رینکنگ میں میں پہلے نمبرپر ہیں، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس ۲۲ پوائنٹس کی کمی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

جمہوریہ چیک کے اولمپک سلور میڈلسٹ جیکوب وادلے تیسرے اور جرمنی کے جیولیان ویبر چوتھے نمبر پر ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔