ایشیا کپ 2023: بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہےکہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریر ی یقین دہانی کرانی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے باضابطہ اعلان ۲۷ مئی کے اجلاس کے بعد کیاجاۓ گا۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔

ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں ہوگا جس میں بھارت نے شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا تاہم دونوں بورڈز کے درمیان پاکستان کی جانب سے تجویز کیے جانے والے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔