ہر پاکستانی کی خبر

القادر ٹرسٹ کیس: احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی راولپنڈی کی احتساب عدالت پہنچے، جہاں جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی، وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

 

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت ۵ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

احتساب عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کو نوٹس موصول ہو گئے ہیں، بشریٰ بی بی کی ۳۱ مئی تک رہائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانےکے لیے دستخط کرنےکی ہدایت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔