
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

urdu.geo.tv
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی گئ، پولیس نے سابق گورنر سندھ کو عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ان پرپارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی او کے تحت کراچی سے نظر بند شہریوں کو شہر سے باہر نہ لے جانے کا حکم دے دیا۔