
اگر دوبارہ گرفتار کیا جاؤں تو ہنگامہ نہ کریں، عمران خان کی کارکنان سے اپیل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا جاؤں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں، ایسا ہوا تو پی ڈی ایم کو موقع ملے گا اور حکومت کارکنوں کے ہنگامے کو کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی۔
اس حوالے ان کا مزید کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بد امنی کو کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی، تمام سروے بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔”
انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے 80 فیصد یقین ہے کل عدالت پیشی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔