ہر پاکستانی کی خبر

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے شمالی علاقے میں امریکی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

افغان وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر سمنگان کے ضلع خولم میں بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

ستمبر میں امریکا کے افغانستان سے نکلنے کے بعد، طالبان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل میں تربیتی سیشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔

اگست 2021 میں جب امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء ہوا تو وہ اپنے پیچھے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر، گاڑیاں اور ہتھیاروں جیسے مہنگے سامان چھوڑ گئے۔ تاہم، طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے، سابق افغان حکومتی افواج کے پائلٹوں نے کچھ امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر وسطی ایشیائی ممالک کے لیے اڑائے تھے۔

طالبان کچھ طیاروں کو ٹھیک کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جنہیں انہوں نے پہلے لوٹ لیا تھا، خاص طور پر وہ ہیلی کاپٹر جنہیں پہلے افغان فوجی پائلٹ اڑاتے تھے۔

پچھلے سال 31 اگست کو طالبان حکومت نے اپنے اقتدار میں آنے کے پہلے سال کا جشن منانے کے لیے ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا، جس کے دوران انہوں نے اپنے ساز و سامان کی نمائش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔