ہر پاکستانی کی خبر

(پی ٹی آئی) کا میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو سپورٹ کرنےکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو سپورٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرےگی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے، منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کرایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی، اب عجلت میں میئرکا انتخاب کرانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتیں کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔