ہر پاکستانی کی خبر

زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

Image Source - Google | Image By
geo.tv

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے دونوں راستوں کو بلاک کرنے کے لیے رکاوٹیں اور کنٹینرز کا استعمال کیا گیا جس سے عام لوگوں کا داخل ہونا غیر محفوظ ہو گیا۔

کرین کے استعمال سے ضلعی انتظامیہ نے دونوں گلیوں سے رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع کر دیا اور اور رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔

دوسری جانب زمان پارک سے اکا دکا کارکن بھی غائب ہوگئے اور ان کے خیمے اکھڑ گئے، اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے، آنے اور جانے والوں کی اینٹری بھی ہونے لگی ہے۔

زمان پارک کے ارد گرد کی سڑکوں سے رکاوٹیں بھی دور کر دی گئیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔