آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو بےگناہ قرار دیدیاگیا

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں بےگناہ قرار دے دیا۔

نیب کی تحقیقات کے مطابق ، آشیانہ ہاؤسنگ پلان کے ٹھیکے میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

تحقیقات میں شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کےکوئی ثبوت نہیں ملے، جس کے تحت شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔

نیب کا کہنا ہےکہ بغیرکسی شکوک وشبہات کے یہ ثابت ہو رہا ہےکہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانےکے لیےکوئی رشوت لی۔

نیب کے مطابق شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کامعاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کوبھجوایا تھا۔

نیب نے سفارش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ احتساب عدالت قانون کے مطابق شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کردے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔