ہر پاکستانی کی خبر

آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینا پڑیں گےنہیں ملے تو چھین کر لیں گے: حافظ نعیم

Image Source - Google | Image By
geo.tv

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینا پڑیں گے، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن ہم انہیں کراچی کے ڈپٹی میئر کا عہدہ آفر کریں گے۔

حافظ نعیم کے مطابق انتخابی نتائج کو پیپلزپارٹی کی جانب سے تبدیل کیا گیا، اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے، آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئےگی، جتنا کام کرسکے کریں گے تاکہ سارا شہر اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کی آواز سے آواز ملائے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔