چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت

Image Source - Google | Image By
urdu.geo.tv

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ جناح ہاؤس پر ہونے وا لے حملےکی مذمت کرتے ہیں؟ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ‘میں جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، یہ پہلے بھی ہوا اور ہر پاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا’۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپناگھرکھول کردکھادیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنےکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، ۷ ہزار لوگوں کو گرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس چکی ہے، اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہوجائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا، اتنے ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کے آنے جانے سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان کے مطابق یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم تو ۱۱ ماہ سے مذاکرات کی بات کڑہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔