
وزیرِاعظم کی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاڑوائی کی جائے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔