
مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 پاکستانی معتمرین جاں بحق ہوگئے۔

Dunya Urdu
مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے 8 پاکستانی زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
سعودی عرب میں عمرہ کیلئے جانے والے زائرین کو افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں خواتین سمیت 8 زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے اور ان میں ریاض گجر، ان کی اہلیہ، نانا، سسر، حاجی اشرف، ان کی اہلیہ، ساس اور دیگر کئی افراد شامل ہیں۔
مکہ مکرمہ کے ایک نجی ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سعودی حکومت نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔