لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کے جواب میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت دیگر کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو اسپیکر کے سامنے جانے اور استعفے واپس لینے کی ہدایت کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔