ہر پاکستانی کی خبر

زمین پر چاند کی تعمیر: ۵ ارب ڈالرز کا حیرت انگیز پراجیکٹ

اگر ہم چاند تک نہیں پہنچ سکتے تو کیا، متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں تو اسے زمین پر لایا جا رہا ہے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مائیکل ہینڈرسن نے ۵ ارب ڈالرز کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں دبئی میں عام لوگوں کے لیے ‘چانذ کو تعمیر کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت ۳۰ میٹر بلند ایک عمارت کے اوپر ۲۷۴ میٹر بلند چاند کو تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبے کو مون کا نام دیا گیا ہے اور یہ چاند بنیادی طور پر ہوٹل یا ریزورٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے لۓ انویسٹمنٹ مون ریزورٹ انکارپوریشن نامی کمپنی کے ذریعے کی جائے گی۔

مائیکل ہینڈرسن کا کہنا ہے کہ مون دنیا کا سب سے بڑا برانڈ ہے اور ۸ ارب افراد اس کے بارے میں جان چکے ہیں

اس منصوبے کے لیے مائیکل ہینڈرسن نے پام جمیرہ میں چاند کی شکل کے ریزورٹ کو تجویز کیا ہے جس میں ۴ ہزار کمرے ہوں گے اور ۱۰ ہزار افراد قیام کر سکیں گے، جبکہ ایک Lunar colony بھی قائم کی جائے گی تاکہ مہمانوں کو ایسا لگے کہ وہ حقیقت میں چاند پر چل رہے ہیں۔

یہ عمارت مکمل ہوکر ایسی نظر آئے گی / اے پی فوٹو

  • اس مصنوعی چاند کے نیچے ایک عمارت ہوگی اور یہ رات کو جگمگاتا نظر آئے گا۔
  • یہ چاند مختلف راتوں میں کبھی مکمل تو کبھی آدھا اور کبھی ہلال کی شکل میں ہو گا۔
  • اس منصوبے کے بارے میں پہلی بار رپورٹ ستمبر ۲۰۲۲ میں سامنے آئی تھی مگر اب زیادہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
  • فی الحال مائیکل ہینڈرسن کی جانب سےچاند کی تعمیر کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔