ہر پاکستانی کی خبر

جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے عدالت پہنچے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں بیان دیا کہ جب یہ افسوسناک سانحہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے، ۱۰مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے، جیسے ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کے تین مقدمات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ۲ جون تک عبوری ضمانت دے دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اور تفتیش میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

دوسری جانب زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ذل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کی سماعت ۲ جون کو ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔