
افغانستان اور نیپال ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے پر رضامند۔

Dunya Urdu
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، افغانستان اور نیپال نے پاکستان میں کھیلنے پرکی حامی بھر دی.
افغانستان نیپال بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، دونوں ممالک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ای میل کے ذریعے اپنے ارادے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر بھارت کا اعتراض بلاجواز ہے کیونکہ اس ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا شامل نہیں ہے۔
بھارت کے علاوہ تمام کرکٹ بورڈز نے ہائبرڈ ماڈل میں پاکستان کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور ایک بار منظوری ملنے کے بعد غیر جانبدار مقامات کے بارے میں بات چیت ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ستمبر میں گرم موسم کے باعث کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے خدشات کے باعث دیگر کرکٹ بورڈ یو اے ای میں کھیلنے سے ہچکچا رہے ہیں۔
ٹکٹوں کی زیادہ فروخت اور گیٹ ریونیو کے امکانات کی وجہ سے پی سی بی متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے انعقاد پر غور کر رہا ہے۔ وہ اپنی تجویز کی حمایت کے لیے ستمبر میں ایشیا کپ اور آئی پی ایل جیسے کامیاب ایونٹس کی سابقہ مثالیں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔