پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دی جانے والی مہلت ختم، زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند: پولیس الرٹ

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی جس کے پیش نظر سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر کی جانب سے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے ۲۴ گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے ۳۰ سے ۴۰ افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ ۲۴ گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کاڑوائی کی جاۓگی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئ ڈیڈ لائن اب ختم ہوگئی ہے جس کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے اور زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

جبکہ زمان پارک جانے والے راستے مکمل طورپر بند ہیں اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے چاروں اطراف میں موجود ہے۔

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنےکاحکم دیا ہے، پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ کے قریب کنٹینرپہنچا دیے گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔