پاکستان کے وزیراعظم اور ایران کے صدر پاک ایران سرحد پر یکجا ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے ردیگ پشین کےمقام پربارڈر مارکیٹ اور ایران سے ۱۰۰ میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا افتتاح کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ان کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی گئ ہیں، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن سے متعلق بہت گنجائش ہے، اس میں مل کر آگے بڑھیں گے، ایران پاکستان دوستی کے لیے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔