وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان-ایران سرحد کا دورہ اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے اور سنہری باب کا اضافہ

Image Source - Google | Image By
urdu.geo.tv

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج مند-پشین سرحد، (پاکستان ایران سرحد) کا دورہ کریں گے جہاں ایرانی صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی بھی تشریف لائیں گے.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کریں گے. بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی. اسکے علاوہ حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جنکو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا.

مزید برآں دونوں سربراہان 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے.

گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی. اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی ہے جس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا.

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی.

 


پاکستان ٹیلی ویژن افتتاحی تقاریب براہ راست نشر کرے گا.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔