ہر پاکستانی کی خبر

بیرون ملک ملازمت: پاکستانی نوجوانوں کیلئے برطانیہ سے بڑی خوشخبری

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کو ان دنوں افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے، اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندوں کے لیے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں۔

سرکاری پوسٹ کے مطابق، برطانیہ میں تمام امیگریشن کیٹیگریز کے لیے کم از کم تنخواہ بھی بڑھا دی گئی ہے، اور ۲۲۶ نئی امیگریشن کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلی بار امیگریشن کیٹیگری میں پولیس افسران، صحافی، جج، خفیہ ایجنٹ، بیرسٹر، سالیسٹر اور پائلٹ شامل ہیں۔ افرادی قوت کی کمی کے زمرے کے لیے موسیقاروں، رقاصوں، ڈاکٹروں، اداکاراؤں اور سائنسدانوں سمیت ۳۱ کیٹیگریز مختص کی گئی ہیں۔

مزید برآں، میسن، ایوی ایشن انجینئرز، اے سی فریج انجینئرز، ویلڈرز، چیریٹی آفیشلز، درزی، ڈرائیور، انسٹرکٹرز، ریلوے سٹیشن اسسٹنٹ، ایئر ہوسٹس، کیبن کریو، ویٹرنری فزیشنز، اور اسٹیٹ ایجنٹس کے مواقع ہیں۔


سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود طلبہ،تعلیم کے بعد کام کرنے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مندوں کے لیے تنخواہوں میں ۲۰ فیصد اضافہ ہوگا۔

سرکاری مراسلے کے مطابق منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لیے ویزا فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔