ہر پاکستانی کی خبر

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک سپاہی شہید۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو بھی واصل جہنم کر دیا،(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ باجوڑ کے علاقے لوزم میں پیش آیا، شہید ہونے والے 25 سالہ سپاہی شفیق الرحمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔

 

آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور فوجیوں کی بہادری سے ان کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔