مئی 18، 2023

پی اے سی نے امریکا، برطانیہ اور بھارت کو ملکی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے امریکا، برطانیہ اور بھارت کی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدےکیلئے مرتضیٰ وہاب کےنام کی منظوری دی، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب قانون آئین سےمتصادم ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتے، نیب میں طلبی کے نوٹس پر عمران خان کا جواب

نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلبی کا نوٹس دیا تھا۔

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔