
پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا گیا۔

Dunya Urdu
پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان 6 ون ڈے میچوں کی سیریز آج ہرارے میں شروع ہوگی۔
سیریز ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوگی جس کا ہر میچ 50 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان شاہینز اس فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر امید ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کے خلاف اپنے دونوں چار روزہ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ پہلا میچ آٹھ وکٹوں اور دوسرا 41 رنز سے جیتا تھا۔ ٹیم کی قیادت عمران بٹ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے سعید ایوب نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور وہ اپنی بیٹنگ لائن اپ کو بہتر بنائیں گے۔
آئندہ سیریز کے لیے زمبابوے کی منتخب ٹیم اپنے بین الاقوامی کرکٹرز کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری میں مدد کے لیے کھیلے گی۔