ہر پاکستانی کی خبر

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ دونوں فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی بلے بازوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے وان ڈائیسن اور پاکستان کے فخر زمان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے امام الحق چوتھے نمبر پر ہیں۔

باؤلرز میں اس وقت آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کر کے دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، ٹیسٹ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ماریس لابوچن پہلے اور بابر اعظم ٹیسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔