ہر پاکستانی کی خبر

پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے نام اور جائیدادی تفصیلات مشتہر کی جائیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید نجم احمد شاہ نے پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ڈیم ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو تمام تر وسائل و اختیارات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور ریونیو کلیکشن کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے مانیٹرنگ مکینزم تخیلق کرنے پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انجنیئر سید نجم احمد شاہ نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اسپیشل سیکرٹری بلدیات عثمان معظم بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ کابینہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کا شعبہ محکمہ بلدیات سندھ کو منتقل ہوا ہے جس کے تحت کمرشل و رہائشی جائیدادوں سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ نجم احمد شاہ نے تمام اس موقع پر موجود افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن جائیدادی تفاصیل کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے اندر موجود ہے ان کو باقاعدگی کے ساتھ آٹومیٹد چالان جاری کئے جائیں اور محکمہ ڈاک اور کوریئر سروسز کے ذریعے درست پتے پر ٹیکس چالان کا پہنچنا یقینی بنایا جائے۔

انجینئر سید نجم احمد شاہ نے بطور خاص حکم دیا کہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو امانت سمجھ کر ادارے اور عوام کی ترقی پر خرچ کیا جائے اور سندھ سرکار کی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر سے کوئی بھی رعایت نہ برتی جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ نے احکامات جاری کئے کہ پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کے مکینزم کو اغلاط سے پاک رکھا جائے اور رشوت ستانی کے حوالے سے کی جانے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

انجینئر سید نجم احمد شاہ نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کے کام کو اولین ترجیحات میں شمار کیا جائے اور بڑے نادھندگان کے نام اور جائیدادی تفصیلات اخبارات میں شائع کی جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔