
نیو میکسیکو میں فائرنگ کے واقعے میں مبینہ شوٹر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

Dunya Urdu
نیو میکسیکو کے شہر فارمنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حملہ آور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارا گیا، جب کہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے لیکن ان کے صحت یاب ہونے کی امید ہے اور اسے سان جوآن ریجنل میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے کے مختلف سرکاری اسکولوں میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن نافذ کیا۔
تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹا دی گئی اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔