لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی ۹ مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس صفدر سلیم شاہ کی جانب سے عمران خان کی ۹ مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر سماعت کی گئ۔
دورانِ سماعت عدالت کا سوال عمران خان کہاں ہیں؟ وکیل جاب دیا کہ اگرعدالت حکم کرے تو ۱۱ بجےکے بعد عمران خان پیش ہوجائیں گے۔
عمران خان کی درخواست کو پنجاب حکومت کے وکیل نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پیش ہوئے نہیں اور حفاظتی ضمانت مانگ رہے ہیں، ان کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل سیکیورٹی کی تلاش میں نہیں ہیں، ان کا کیس لارجر بینچ کو بھجوا دیں، اسی نوعیت کا کیس لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔