سندھ میں بلدیاتی اداروں کے لیئے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا معاملہ
سندھ میں بلدیاتی اداروں کے لیئے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا معاملہ
کراچی کا میئر کون بنے گا ؟
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر کے لیے مرتضی وہاب اور نجمی عالم نے پارٹی کو درخواستیں دے دیں،ذرائع
سب کو پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلے کا انتظار
میئر حیدرآباد کے لیئے علی محمد سہتو اور صغیر قریشی نے درخواست جمع کرادی، ذرائع
میئر لاڑکانہ کے لئے خیر محمد شیخ اور انور لوہار نے درخواستیں موصول، ذرائع
ضلع کونسل لاڑکانہ کے لیئے اعجاز لغاری سمیت تین امیدواروں نے درخواست جمع کرائی ہیں، ذرائع
میئر سکھر کے لئے ارسلان شیخ کی درخواست جمع کرائی ہے، ذرائع
سندھ کے تمام ڈویزن اور اضلاع کی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے امیدواروں نے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔
امیدواروں کا حتمی فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی