
کراچی میں جون تک پری مون سون بارشیں ہونے کا امکان

جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے۔ بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے اور ہیٹ انڈیکس ۴ سے ۵ ڈگری کے درمیان ہے۔
کراچی میں جون میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں اچھی پری مون سون بارشوں کی توقع ہے، اور پنجاب کے کئی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔
” ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشوں ہوسکتی ہیں۔”