حکومت نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منا لیا، دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منا لیا ہے اور پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا ڈی چوک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ ۱۴۴ نافذ ہونے کے باوجود، پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ وہ ریڈ زون کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج احتجاج کرے گی۔ وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم کے رہنما فضل الرحمان سے کہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کریں جسے سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان نے مسترد کر دیا تھا۔

تاہم ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اب مولانا فضل الرحمان کو منا لیا ہے جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے دھرنے کو ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور پی ڈی ایم نے اپنے اختلافات دور کر لیے ہیں، اور مظاہرین سپریم کورٹ کے باہر جمع نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ضلع انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو آج ریڈ زون میں احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند کر دیے گۓ۔

وفاقی پولیس نے احتجاج کے لیے آنے والے قافلوں کو سرینا چوک پر روک دیا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون جانے کے لیے سرینا چوک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔